اردو

urdu

ETV Bharat / state

' بیٹیوں کی تعلیم کے لئے ہمیشہ کھڑا رہوں گا ' - گرلس کالج کا دورہ کیا

چار بیٹیوں سے شروع ہوا یہ سفر اب 400 تک پہنچ گیا ہے۔

بیٹیوں کی تعلیم کے لئے ہمیشہ کھڑا رہوں گا

By

Published : Nov 21, 2019, 8:49 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے نومنتخب رکن اسمبلی اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر آفتاب احمد نے ضلع کے سالاہیڑی گاؤں میں واقع نوح گرلز کالج کا دورہ کیا۔

اس سے قبل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر رفیق احمد اور پروفیسر مشتاق احمد نے ان کا خیر مقدم کیا۔

بیٹیوں کی تعلیم کے لئے ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔ویڈیو

چودھری آفتاب احمد نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' 2014 میں کانگریس کے دورِ حکومت میں میوات کی بیٹیوں کی تعلیم کے لیے اس خواتین کالج کی سوغات دی تھی ۔ جبکہ آج اس بات کا فخر ہے کی چار بیٹیوں سے شروع ہوا یہ سفر اب 400 بیٹیوں تک پہنچ گیا ہے۔ در اصل اس گرلز کالج میں چار سو طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔


چودھری آفتاب احمد نے کہا کہ' ہمارا جو مقصد تھا وہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔'

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں کی طالبات کو تعلیم کے لیے جو بھی ضروری چیزیں ہوں گی اس کو پورا کرنے کے لیے میں ہمیشہ آگے رہوں گا۔ .

ABOUT THE AUTHOR

...view details