ہنی پریت نے ایک بیان میں بتایاکہ پنچکولہ میں ہوئے فسادات میں اسے غلط طریقہ سے ملزم بنایاگیا۔
ہنی پریت نے اپنے وکیل کے خلاف بار کونسل سے شکایت کی - ہنی پریت نے اپنے وکیل کے خلاف بار کونسل سے شکایت کی
ہریانہ میں ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی منہ بولی بیٹی اور ڈیرہ سربراہ کی گرفتاری کے بعد سرسہ اور پنچکولہ میں ہوئے فسادات میں ملزم ہنی پریت عرف پرینکا تنیجہ نے اپنے ہی وکیل اے پی سنگھ کے رویہ کےخلا ف بارکونسل سے شکایت کی ہے ۔
ہنی پریت نے اپنے وکیل کے خلاف بار کونسل سے شکایت کی
درج مقدمہ میں وہ گزشتہ چھ نومبر سے ضمانت پر ہے ۔اسکا کہنا ہے کہ رضامندی کے بغیر معاملہ میں دفاع کو متاثر کرنے کے لیے میڈیا اور عدالتوں میں بیان دیے جارہے ہیں ۔
اس نے وکیل اے پی سنگھ کے ذریعہ اب سے پہلے دیے گئے بیانوں کو یکسر مستردکرتے ہوئے عدالتی اور انتظامی افسران کو خط کے توسط سے مطلع کیا ہے ۔