اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ میں جولائی سے اسکول دوبارہ کھلیں گے - ہریانہ میں اسکول دوبارہ کھلیں گے

ہریانہ کے وزیر تعلیم کنور پال گجر نے جمعرات کو بتایا کہ ریاست نے جولائی میں اسکول اور اگست میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مارچ میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ملک بھر کے اسکول اور کالج بند کردیئے گئے تھے۔

ہریانہ میں جولائی سے اسکول دوبارہ کھلیں گے
ہریانہ میں جولائی سے اسکول دوبارہ کھلیں گے

By

Published : Jun 4, 2020, 6:13 PM IST

ریاست ہریانہ کے وزیر تعلیم کنور پال گجر نے کہا کہ ہریانہ نے جولائی میں اسکولوں اور اگست میں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں دوبارہ تعلیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے 10، 11 اور 12 ویں جماعت کی پڑھائی دوبارہ شروع کردی جائیگی اور 6، 7، 8 اور 9 ویں جماعت کی پڑھائی 15 اگست کے بعد پڑھائی شروع کردی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کلاسوں کو شفٹوں میں منعقد کیا جائے گا تاکہ کلاس کے آدھے طلباء پہلی شفٹ میں حاضر ہوں گے اور باقی کے بچے دوسرے شفٹ میں حاضر رہیں گے۔

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ہریانہ (بی ایس ای ایچ) نے اعلان کیا ہے کہ کلاس 10 کے نتائج 8 جون کو اعلان کیے جائیں گے۔

اس کے چیئرمین جگبیر سنگھ نے کہا کہ کلاس 12 کے طلباء کو 1 جولائی سے 15 جولائی تک زیر التواء امتحانات دینے ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details