اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ: میوات کے کھڑلہ گاؤں میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج - قرآن شریف اللہ

ریاست ہریانہ کے ضلع کے کھیڑلہ گاؤں کے لوگوں نے وسیم رضوی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ جس میں وسیم رضوی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ہریانہ: میوات کے کھڑلہ گاؤں میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج
ہریانہ: میوات کے کھڑلہ گاؤں میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج

By

Published : Mar 17, 2021, 4:55 AM IST

نوح کے قریب کھیڑلہ گاؤں کے رہائشی مولوی رفیق کی صدارت میں لوگ جمع ہوئے اور وسیم رضوی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ لوگوں کا ہجوم دیکھتے ہی دیکھتے جمع ہوگیا اور گاؤں کے لوگوں نے وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے شہیدی پارک سے نوح سیکریٹریٹ تک جلوس نکالا۔

ہریانہ: میوات کے کھڑلہ گاؤں میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج

سیکرٹریٹ میں لوگوں کے ہجوم نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم بھی سونپا۔ اس کے علاوہ وسیم رضوی کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔

ہریانہ: میوات کے کھڑلہ گاؤں میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج

مولوی رفیق نے بتایا کہ قرآن شریف اللہ کی کتاب ہے اور اس میں کوئی آیت انسانیت کے منافی نہیں ہے۔ قرآن شریف میں کسی بھی طرح کوئی تبدیلی قبول نہیں کی جائے گی۔ اس دوران گاؤں کے مولوی وزیر، مولوی دیندار، کھیڑلہ گاؤں کی عوام اور نوح شہر کے لوگ بھی احتجاج کا حصہ بن گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details