اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوات: مفتی زاہد حسین کی ٹیکہ لگوانے کی اپیل

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں مفتی زاہد نے اپنا ویکسینیشن کرایا اور ساتھ ہی لوگوں سے ٹیکہ لگوانے اپیل بھی کی۔ ڈپٹی کمشنر دھیریندر کھڑگٹا نے مفتی زاہد کی اس پہل کو خوب سراہا ہے۔

مفتی زاہد حسین کی ٹیکہ لگوانے کی اپیل
مفتی زاہد حسین کی ٹیکہ لگوانے کی اپیل

By

Published : May 30, 2021, 9:55 PM IST

بڑا مدرسہ نوح کے مہتمم مفتی زاہد حسین نے چند دن پہلے سول ہسپتال پہنچ کر کر اپنا ویکسینیشن کرایا۔ ویکسینیشن کے بعد مفتی زاہد نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران ہم سبھی کو احتیات برتنا ہے اور کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنا ہے۔ انہوں نے سبھی سے ویکسینیشن کرانے کی اپیل کی۔

مفتی زاہد حسین کی ٹیکہ لگوانے کی اپیل

مفتی زاہد نے کہا کہ اب 18 عمر سے 45 عمر کے لوگوں کا بھی ویکسینیشن کیا جا رہا ہے۔ جن لوگوں نے اپنا اندراج کرا لیا ہے وہ آگے آ کر ٹیکا لگوا لیں اور محکمہ صحت کا پورا ساتھ دیں۔

ساتھ ہی مفتی زاہد نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دیں اور کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ یہ ویکسینیشن پورے ملک میں کیا جا رہا ہے۔ جس طرح حج پر جانے کے لیے پہلے دو بار ویکسینیشن کروانا ضروری ہوتا ہے، اسی طرح سے یہ ویکسینیشن بھی ہے۔

مفتی زاہد حسین نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کورونا بحران میں ہم سب کو مل کر لڑنا ہے اور کسی بھی طرح کی افواہوں پر دھیان نہیں دینا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سبھی کو محکمہ صحت و ضلع انتظامیہ کا پورا ساتھ دینا ہے۔ یہ بیماری صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ اس بیماری کو سوشل ڈسپنسنگ سے ہی دور کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے مزید کہا کہ سبھی کو آگے آکر کر زیادہ سے زیادہ زیادہ تعداد میں ٹیکا لگوانا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details