اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ: مزدوروں کے لیے رین بسیروں کا انتظام

کورونا وائرس نامی وبائی بیماری کے چلتے ملک میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے۔ ایسے میں دہاڑی مزدور اپنے گھروں کی جانب واپس آ رہے ہیں۔ راستے میں انہیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

By

Published : Apr 1, 2020, 11:15 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح سے پچھلے کئی دنوں سے باہر سے مزدور گزر رہے ہیں اور کافی تعداد میں باہری مزدور میوات ہی میں مزدوری کرنے آئے ہوئے تھے۔ ان کے لیے لوک ڈاؤن میں ضلع انتظامیہ نے ضلع ریڈ کراس سوسائٹی کو نوڈل ایجنسی مقرر کرتے ہوئے رین بسیروں کا بندوبست کر دیا ہے۔

ہریانہ:انتظامیہ کی جانب سے مزدوروں کے لیے رین بسیروں کا انتظام

یہ معلومات آج ڈپٹی کمشنر پنکج زیادہ نے صحافیوں کو دی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ان ضرورت مند لوگوں کے لئے مکمل رہنے کھانے کا بندوبست ضلع انتظامیہ کی جانب سے کردیا گیا ہے۔

ہریانہ:انتظامیہ کی جانب سے مزدوروں کے لیے رین بسیروں کا انتظام

انہوں نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر باہری مزدور اترپردیش ریاست کے رہنے والے ہیں۔ ضلع ریڈ کراس سوسائٹی نے ضلع میں 30 سے زائد جگہوں کا انتخاب کیا ہے۔ مختلف تحصیلوں میں یہ موجود ہیں۔ کل ایسے 77 لوگ ابھی تک ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں ہیں۔

ہریانہ:انتظامیہ کی جانب سے مزدوروں کے لیے رین بسیروں کا انتظام

وہیں ڈپٹی کمشنر پنکج نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہر کے بیشتر حصے کو سینی ٹائز کیا جاچکا ہے اور اب دیہی علاقوں کو بھی سینی ٹائزکیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details