ریاست ہریانہ کے دادری کے ایک شخص نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی بیمار والدہ سے ملنے کے لئے سائیکل سے 1400 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔
تقریبا تین ماہ قبل چرخی دادری کے سنجے ایک فلم کا آڈیشن دینے ممبئی گئے تھے۔ اسی دوران کورونا کے بڑھتے انفیکشن کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ جس وجہ سے سنجے ممبئی میں ہی پھنس گیا۔
سنجے نے بتایا کہ 'وہ تین ماہ قبل بڑے بجٹ والی فلم کا آڈیشن دینے ممبئی گیا تھا۔ اسی دوران ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگ گیا۔
دادری: بیمار والدہ سے ملنے کے لئے سائیکل سے 1400 کلومیٹر کا سفر طے کیا انہوں نے بتایا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران ہی گھر سے فون آیا کہ والدہ شدید بیمار ہیں۔'
سنجے نے گھر واپس آنے کی بھرپور کوشش کی لیکن گھر آنے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔
سنجے نے بتایا کہ 'چونکہ بازاریں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہوچکی تھیں، اس لئے انہوں نے او ایل ایکس کے ذریعہ ایک پرانی سائیکل خریدی اور 11 اپریل کو ممبئی سے دادری کے لئے روانہ ہوا۔ 1400 کلومیٹر سفر کرتے ہوئے دادری 16 ویں دن پہنچا'۔
سنجے نے بتایا کہ 'وہ ہر روز سائیکل سے 80 سے 90 کلومیٹر کا سفر طے کرتا تھا۔ اس دوران انہیں کئی طرح کی پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ لیکن کسی طرح وہ دادری پہنچ گئے۔'
سنجے نے دادری آنے کے ساتھ ہی سول اسپتال میں اپنا چیک اپ کرایا۔ ڈاکٹرز نے انہیں 14 دن تک گھر میں ہی کورنٹائن رہنے کا مشورہ دیا ہے۔