ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ’کووِڈ-19‘ وباکے پیش نظر ریاست کے سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ میڈیکل کاجوں میں ڈاکٹروں اور دیگر اہلکاروں کو کم از کم تین ماہ کی مدت کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر تقرری کو منظوری دی ہے۔
ایک سرکاری ترجمان نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا 'ریاستی حکومت نے پی جی آئی ایم ایس - روہتک، بھگت پھول سنگھ میڈیکل کالج - خان پور کلاں، شہید حسن خان میواتی سرکاری میڈیکل کالج-نلہر، کپلنا چاؤلا گورنمنٹ میڈیکل کالج-کرنال اور مہاراجہ اگرسین میڈیکل کالج-اگروہا میں نئی لیبارٹریز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔