اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بس ہائر پالیسی کو ہریانہ حکومت رد کرے'

سوراج انڈیا کے رہنما یوگیندر یادو نے مطالبہ کیا ہےکہ ہریانہ حکومت کی جانب سے گزشتہ سال لائی گئی ’ بس ہائر پالیسی‘ رد کرے اورپالیسی کے تحت الاٹ کیے گئے 500 روٹ پرمٹ کی الاٹمنٹ کے عمل میں دھاندلی کی جانچ رپورٹ کی بنیاد پر قصورواروں کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔

'بس ہائر پالیسی کو ہریانہ حکومت رد کرے'

By

Published : Jul 22, 2019, 5:54 PM IST

یوگیندر یادو نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بس ہائر پالیسی کے تحت نجی ٹرانسپورٹ کو جاری 500 بس پرمٹ رد کردینےکے بعد بھی پالیسی رد نہ کرنا یا فوجداری کا مقدمہ درج نہ کرنا حکومت کی نیت پر شبہ پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال حکومت نے نجی بس ٹرانسپورٹس کو بس روٹ جاری کرنے کے لئے ’بس ہائر پالیسی‘ جاری کی تھی، جس کے خلاف روڈویز ملازمین نے کئی دنوں تک ہڑتال کی تھی۔ ہڑتال میں شامل ملازموں کا الزام تھا کہ اس پالیسی کے ذریعہ حکومت روڈویز کو ختم کرنے کا ارادہ صاف دکھ رہا ہے۔

اس پالیسی کے تحت پرمٹ جاری کرنے میں زبردست دھاندلی کی گئی ہے۔ کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے عمل کے نظام کو توڑا بھی گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details