ریاست ہریانہ کے وزیر تعلیم کنور پال گجر نے حصار میں بھارتی فوج کے ماتحت کام کرنے والے ہارس بریڈنگ اسٹڈ میں محکمہ جنگلات کی طرف سے منعقدہ ایک خصوصی شجرکاری مہم میں بطور مہمان خصوصی آئے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت کی طرف سے اسکول کالج کھولنے کی ہدایت آئی تو ریاستی حکومت کی تیاریاں مکمل ہیں اور ایک ہفتہ میں ہی اسکول کالج کھول دیے جائیں گے۔
وزیر تعلیم نے دعوی کیا کہ ریاست کی آن لائن تعلیم میں کافی اچھی کارکردگی چل رہی ہے اور کہا کہ پھر بھی آف لائن کلاسز کا مقابلہ نہیں ہے۔ اس لیے حکومت اسکول کالج کھولنے پر غور کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو صرف مرکزی حکومت کی گائیڈلائن کا انتظار ہے۔
مسٹر گجر نے اسکولوں میں فیس کے معاملے پر کہا کہ وہ والدین کے ساتھ ہیں اور حکومت پہلے ہی اسکولوں سے کہہ چکی ہے کہ وہ بچوں سے صرف ٹیوشن فیس لیں۔ حکومت کی ہدایت کے بعد پرائیویٹ اسکول منتظمین عدالت میں چلے گئے اور حکومت نے عدالت کے فیصلے کے خلاف نظرثانی عرضی دائر کی ہے۔