اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ حکومت:'لو جہاد' قانون کے لئے تین رکنی ڈرافٹنگ کمیٹی کی تشکیل - دوسری ریاستوں میں بنائے گئے 'لو جہاد' کے قوانین کا مطالعہ کرے گا

ہریانہ حکومت نے 'لوجہاد کے خلاف قانون بنانے کی مکمل تیاری کرلی ہے۔ جس میں ہریانہ حکومت نے لو جہاد قانون کے لئے تین رکنی ڈرافٹنگ کمیٹی کی تشکیل دی ہے۔

ہریانہ حکومت:'لو جہاد' قانون کے لئے تین رکنی ڈرافٹنگ کمیٹی کی تشکیل
ہریانہ حکومت:'لو جہاد' قانون کے لئے تین رکنی ڈرافٹنگ کمیٹی کی تشکیل

By

Published : Nov 26, 2020, 1:53 PM IST

ہریانہ حکومت نے 'لوجہاد کے خلاف قانون بنانے کی مکمل تیاری کرلی ہے۔ جس میں ہریانہ حکومت نے لو جہاد قانون کے لیے تین رکنی ڈرافٹنگ کمیٹی کی تشکیل دی ہے۔

ہریانہ حکومت نے 'لوجہاد کے خلاف قانون بنانے کی مکمل تیاری کرلی ہے۔ اس ضمن میں ہریانہ حکومت نے ایک تین رکنی مسودہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ہریانہ حکومت:'لو جہاد' قانون کے لئے تین رکنی ڈرافٹنگ کمیٹی کی تشکیل

جو دوسری ریاستوں میں بنائے گئے 'لو جہاد' کے قوانین کا مطالعہ کرے گا۔

اس کمیٹی میں ہوم سکریٹری ٹی ایل ستی پرکاش ، اے ڈی جی پی نویدیپ سنگھ ورک اور ہریانہ کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل دیپک منچندا کو شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ہریانہ کے وزیر داخلہ انِل وج نے ریاست میں 'لو جہاد کے خلاف سخت قوانین بنانے کی بات کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ وزیر اعلی منوہر لال سے اس بارے میں بات کریں گے اور اس پر قانون بنائیں گے۔

بدھ کے روز انل وج نے اتر پردیش حکومت کی طرف سے بنائے گئے 'لو جہاد آرڈیننس کی تعریف کی۔ وج نے اپنے بیان میں یوگی آدتیہ ناتھ زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ میں بھی 'لو جہاد کے خلاف سخت قانون شروع کیا گیا ہے۔ جلد ہی ہم اس کے خلاف قانون لائیں گے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش میں 'لوجہاد کے خلاف بڑا قدم اٹھایا تھا۔

گزشتہ منگل کے روز وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں لو جہاد آرڈیننس -2020 کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اس قانون کے نفاذ کے بعد دھوکہ دہی اور زبردستی مذہبی تبدیلی کے معاملات میں ایک سے دس سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details