ہریانہ کی دہلی، پنجاب سمیت سبھی سرحدیں پیر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں بھی لوگ آمد ورفت کرسکتے ہیں۔ ضلع کے ڈی سی سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت صرف رات 9 سے صبح 5 بجے تک ضروری خدمات کو چھوڑ کر پابندی رہے گی۔
یہ فیصلہ چنڈی گڑھ میں سی ایم منوہر لال کی صدارت میں ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا ہے۔ حالانکہ پنجاب میں لاک ڈاؤن 30جون تک بڑھادیا گیا ہے۔
ہریانہ حکومت نے بین ریاستی اور بین ضلعی سفر کی اجازت دی ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ بھی تقریبا دو ماہ کے لیے مکمل طور پر بند کردی گئی تھی۔ لیکن اب لاک ڈاؤن 5 کے تحت سفری پابندی میں چھوٹ دی گئی ہے اور اس چھوٹ میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی شامل ہے۔
ہریانہ حکومت نے لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے سے متعلق نئی گائڈ لائن جاری کی ہیں۔ ہریانہ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ 30 جون تک کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاؤن پہلے کی طرح جاری رہے گا۔ کنٹینمنٹ زون میں ابھی کوئی اضافی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ اسی کے ساتھ ہی ہریانہ حکومت نے کسی دوسری ریاست میں جانے پر سفری پابندی بھی ختم کر دی ہے۔
ہریانہ حکومت نے 30 جون تک کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاؤن میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، ریاستی حکومت نے بھی قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ، ضلعی مجسٹریٹ اور متعلقہ محکمہ کی ہدایت نامے کے مطابق محدود علاقوں کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔