اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ: آئی ٹی آئی میں داخلہ لینے والی طالبات کو ماہانہ مراعات دینے کا فیصلہ - Government Technical Institute

ہریانہ حکومت نے ضلع نوح میں آئی ٹی آئی میں داخلہ لینے والی تمام طالبات کے اکاؤنٹس میں 1000 روپے ماہانہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ہریانہ: آئی ٹی آئی میں داخلہ لینے والی طالبات کو ماہانہ مراعات دینے کا فیصلہ
ہریانہ: آئی ٹی آئی میں داخلہ لینے والی طالبات کو ماہانہ مراعات دینے کا فیصلہ

By

Published : Sep 21, 2021, 7:27 PM IST

ہریانہ حکومت نے ضلع نوح میں واقع تمام گورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) میں داخلہ لینے والی تمام طالبات کو 1000 روپے ماہانہ کے حساب سے مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن شکتی سنگھ نے منگل کو کہا کہ 'یہ ترغیبی رقم صرف اس صورت میں دی جائے گی جب ہر سہ ماہی میں طالب علم کی حاضری کم از کم 80 فیصد ہو اور وہ نوح ضلع کی مستقل رہائشی ہو۔'

یہ بھی پڑھیں: ہریانہ کے بعد راجستھان میں سب سے زیادہ بے روزگاری

یہ ترغیبی رقم طالب علم کو ملنے والے دیگر وظائف اور فوائد کے علاوہ ہوگی اور اسے براہ راست اس کے بینک اکاؤنٹ میں بھیجا جائے گا۔

اسکیم کے اخراجات میوات ڈویلپمنٹ ایجنسی نوح کے فنڈز سے کیے جائیں گے۔ یہ اسکیم اگلے پانچ سالوں کے لیے نافذ ہوگی۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details