اردو

urdu

By

Published : Jan 16, 2020, 6:01 PM IST

ETV Bharat / state

میوات: یو پی ایس سی کوالیفائی کرنے والے مسلم امیدوار سے خصوصی بات چیت

ریاست راجستھان کے ضلع الور (میوات) کے ماچڑی گاؤں کے رہنے والے ڈاکٹر اکرم خان نے ملک کے سب سے مشکل ترین امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اکرم خان اب آئی اے ایس بننے سے محض ایک قدم دور
اکرم خان اب آئی اے ایس بننے سے محض ایک قدم دور

حال میں یوپی ایس سی (مینس) کے نتائج کی فہرست جاری کی گئی ہے۔اکرم خان اب آئی اے ایس بننے سے محض ایک قدم دور ہیں۔میوات کے لوگ انہیں دعائیں دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی مبارکباد کا دور جاری ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات کے دوران ڈاکٹر اکرم خان نے کہا کہ انسان اگر مسلسل محنت کرتا رہے تو ایک دن کامیابی ضرور ملتی ہے اور انسان کتنی بھی بلندیوں پر پہنچ جائے اسے اپنی حقیقت نہیں بھولنی چاہیے۔

ڈاکٹر اکرم خان نے ملک کے سب سے مشکل ترین امتحان میں کامیابی حاصل کی

انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے اپنے والدین کا کردار کافی اہم رہا ہے ساتھ ہی ان کے نانا اور نوح کے سابق رکن اسمبلی رہے مرحوم حامد حسین سے وہ کافی متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ اکرم خان ایک محنتی طالب علم ثابت ہوئے ہیں اس سے قبل وہ ایم بی بی ایس اور ایم ایس کا کورس مکمل کر چکے ہیں اور فی الوقت میڈیکل کالج نلہر میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details