گروگرام: ہریانہ میں کورونا مریضوں کی تار دہلی سے منسلک ہونے کی بعد آج ہریانہ حکومت نے دہلی ہریانہ کے تمام سرحد کو سیل کر دیا ہے.اس کے بعد گروگرام دہلی سرحد کو بھی آج صبح دس بجے کے بعد سیل کردیا گیا ہے۔ اب صرف ضروری اشیا فراہم کرنے والی گاڑیو کو ہی سرحد پار کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے.
اس تعلق سے گروگرام کے ڈپٹی کمشنر امت کھتری نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گروگرام ضلع کی حدود سے دہلی کی جانب کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہوگی،ضلع انتظامیہ کی جانب سے کم از کم لوگوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت دی جائے گی، اور وہ بھی ضروری ہونے پر۔