اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سونیا گاندھی کی قیادت کی ضرورت ہے' - قیادت کی آج سب سے زیادہ ضرورت ہے

سونیا گاندھی کے استعفیٰ کی خبروں کے دوران ہریانہ کانگیر س پارٹی کی صدر کماری شیلجا نے پارٹی کے کچھ لیڈروں کے اعلی قیادت کے کام کاج پر سوال اٹھائے جانے پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ بی جے پی کو مضبوط کرنے کے لیے کانگریس پارٹی کو کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

سونیا کی قیادت کی ضرورت
سونیا کی قیادت کی ضرورت

By

Published : Aug 23, 2020, 10:13 PM IST

Updated : Aug 23, 2020, 11:55 PM IST

کانگریس کے کچھ لیڈروں کے پارٹی میں بنیادی تبدیلی کی مانگ اور پارٹی صدر سونیا گاندھی کے استعفیٰ کی پیش کش کے درمیان ہریانہ کانگریس کی صدر کماری شیلجا نے آج محترمہ گاندھی کو ایک مکتوب ارسال کر کے کہا ملک کو ان کی قیادت کی آج سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

کماری شیلجا نے میڈیا کو جاری مکتوب میں کہا ہے کہ گاندھی-نہرو خاندان نے ملک کو اپنے خون اور پسینے سے سینچا ہے اور اس خاندان نے ملک کے لئے قربانیاں دیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بریلی: کاشتکاروں کے مطالبات کو لیکر کانگریس کا احتجاج


انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس نے اقتدار اور حزب اختلاف میں رہ کر بھی بہادری سے لڑائی لڑی ہے. کماری شیلجا نے پارٹی کے کچھ لیڈروں کے اعلی قیادت کے کام کاج پر سوال اٹھائے جانے پر کہا کہ اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ بی جے پی کی کانگریس پارٹی کو کمزور کرنے کی سازش میں ملوث ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح کی مانگ کی سخت مذمت کرتی ہیں ۔ انہوں نے خط میں لکھا ' ملک کو آپ کی اور راہول گاندھی کی قیادت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے'۔

حالانکہ پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ سونیا گاندھی کے استعفے کی خبریں جھوٹی ہیں۔

Last Updated : Aug 23, 2020, 11:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details