چندی گڑھ: ہریانہ میں 10ویں اور 12ویں جماعت کے طلباء کو ہر صبح پڑھنے کے لیے مندر، مساجد اور گرودواروں سے اعلانات کے ذریعے نیند سے بیدار کیا جائے گا۔ بورڈ کے امتحانات میں بہتر کارکردگی کے لیے محکمہ تعلیم نے یہ نیا طریقہ نکالا ہے۔ طلباء کو صبح ساڑھے 4 بجے مذہبی مقامات سے اعلان کے ذریعے جگایا جائے گا اور ہر طالب علم کو صبح 5:15 بجے تک پڑھائی شروع کرنی ہوگی۔ Unique project of Haryana Education Department
اس دوران اساتذہ واٹس ایپ کے ذریعے اس بات کی نگرانی کریں گے کہ کون سا طالب علم ابھی تک بیدار ہوا ہے یا نہیں۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس منصوبہ کے تحت طلباء صبح ڈھائی سے تین گھنٹے تک پڑھائی کرسکیں گے۔ ابتدائی طور پر یہ اسکیم 10ویں اور 12ویں بورڈ کے طلبہ کے لیے بنائے گئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس بار دسویں اور بارہویں جماعت میں پڑھنے والے طلباء کو موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ملیں گی۔ طلباء کی کلاسیں صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گی۔