موسم انتخابات کے پیش نظر ہریانہ میں ایک امیدوار دوسرے امیدوار کی گوتر پال کی ووٹ بینک پر تنقید کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ایسے میں میوات کی سرگرم تنظیم میوات وکاس سبھا نے پبلک مینی فیسٹو (عوامی منشور) جاری کیا ہے۔
اس عوامی منشور میں میوات کے دیرینہ مسائل کو رکھا گیا ہے۔ یوں تو عوامی منشور میں 21 دیرینہ مطالبات کو رکھا گیا ہے لیکن بالخصوص میوات کینال،ریلوے لائن ،میوات یونیورسٹی،نیشنل ہائی وے کو فور لین کیا جانا اور ٹراما سینٹر شامل ہیں۔