کنور سنجے سنگھ کو بی جے پی کا ٹکٹ نوح اسمبلی حلقہ سے ہمیشہ ملتا آیا ہے لیکن اس بار وہ سوہنا تاؤڈو حلقہ اسمبلی سے دعوے داری پیش کر رہے ہیں۔
سوہنا تاؤڈو حلقہ اسمبلی سے میرا ٹکٹ کنفرم: کنور سنجے سنگھ - assembly election notification issued news
ریاست ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سب کی نظریں ٹکٹوں پر ہیں۔ ہر ایک سیاسی رہنما اپنا ٹکٹ کنفرم بتا رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دارالحکومت دہلی میں واقع لی میریڈین ہوٹل دہلی میں کنور سنجے سنگھ سے بات چیت کی۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ بی جے پی ہریانہ میں 75 نہیں 80 سیٹ جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ٹکٹ سوہنا اسمبلی حلقہ سے کنفرم ہے۔ لیکن حتمی اعلان تو ابھی ہونا باقی ہے۔
ذرائع کے مطابق کانگریس اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست یکم اکتوبر کو جاری کر سکتی ہے جبکہ بی جے پی کے ٹکٹوں کا اعلان آج متوقع ہے۔ بی جے پی کو کل ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ ٹکٹوں کا اعلان کرنا تھا لیکن پریس کانفرنس دو بار ملتوی کر دی گئی۔ اب بی جے پی ای میل کے ذریعے امیدواروں کا اعلان کرے گی۔ بی ایس پی نے 41 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے اور جے جے پی نے بھی 7 امیدواروں اور 15 امیدواروں کی دو فہرست جاری کر چکی ہے۔