ہریانہ میں ضلع نوح کے تینوں اسمبلی حلقوں، نوح، فیزور پور جھرکا اور پونہانہ سے کانگریس کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
اس طرح اس بار بھی بی جے پی کا کمل میوات کی سر زمین پر نہیں کھل سکا۔حالانکہ اس بار بی جے پی نے قد آور رہنماوں کو ٹکٹ دیا، لیکن میوات نے بی جے پی کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور تینوں سیٹ پر کانگریس کو فتح سے ہمکنار کیا۔
پونہانہ اسمبلی حلقے سے کانگریس کے محمد الیاس نے کامیابی حاصل کی۔ نوح سے سابق وزیر آفتاب احمد، فیروزپور جھرکا سے مامون خان انجینیئر اور پونہانہ سے سابق وزیر محمد الیاس نے شاندار کامیابی حاصل کی۔
پونہانہ اسمبلی سیٹ پر کانگریس نے پہلے اعجاز خان کو ٹکٹ دیا تھا، لیکن بعد میں اس ٹکٹ کو بدل دیا گیا اور محمد الیاس کو کانگریس پارٹی نے ٹکٹ دیا۔ان کے بھائی سابق ممبر اسمبلی چودھری حبیب الرحمن نے ان کی مکمل حمایت کی، حالانکہ وہ بھی ٹکٹ مانگ رہے تھے۔
غوطلب ہے کہ اعجاز خان بھی ان کے چچیرے پھائی ہیں لیکن محمد الیاس اور حبیب الرحمن پہلے بھی ممبر اسمبلی رہ چکے ہیں۔اسی پس منظر میں انہوں نے اعلی کمان کا شکریہ ادا کیا۔