سوہنا تاؤڈو اسمبلی حلقہ پر علاقہ کی نظریں ہیں۔ یہاں سے دو مسلم امیدوار میدان میں ہیں۔
سنہ 2009 میں 3 مسلم امیدواروں کو قریب 40 ہزار ووٹ ملے لیکن 2014 میں مسلم امیدواروں کو صرف 30 ہزار ووٹ ملے۔
اس بار پھر سے دو مسلمان امیدوار میدان میں ہیں۔
بتایا جا رہا کہ کانگریس امیدوار ڈاکٹر شمس الدین تعلیم یافتہ ای ڈی وزارت مالیات،اور بیرون وطن ملازمت سے وابستہ رہے۔ ذاتی طور پر پر سیاست کا کم تجربہ لیکن خاندان سے پندرہ سال سے دھوج فریدآباد گاؤں کے سرپنچ، کانگریس پارٹی میں گہرے رسوخ ہیں۔کسی بڑے پروجیکٹ کو لانے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔
جاوید احمد (بی ایس پی) طویل عرصہ ہے سیاست میں ہیں سابق ممبر اسمبلی چوہدری کبیر خان کے بیٹے اور اور سابق وزیر چودھری خورشید احمد کے بھائی ہیں ان کے بھتیجے چودھری آفتاب احمد سابق وزیر، نوح سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔