اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوح میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر - ہریانہ اسمبلی انتخابات خبریں

ہریانہ میں 21 تاریخ کو90 اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لیے سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے ایڑی چوٹی کا زور لگادیا ہے۔

نوح اسمبلی انتخاب

By

Published : Oct 17, 2019, 11:35 AM IST

ہریانہ اسمبلی انتخابات میں اب کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں، سیاسی رہنماؤں نے عوام کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے رات ودن ایک کردیا ہے۔

نوح اسمبلی انتخاب، دیکھیں ویڈیو

نوح اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار چودھری آفتاب احمد نے عوام سے رابطے کرکے بی جے پی سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے اور کہاہے کہ بی جے پی نے ملک اور ریاست کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے علال پور،جے سنگھ پور ،کلنجر،کیراکااور بی بی پور میں انتخابی ریلی کو خطاب کیا۔

وہیں نوح میں چودھری آفتاب کے مدمقابل بی جے پی سے چودھری ذاکر حسین اور جن نائیک جنتا پارٹی سے طیب حسین گھاسیڑا نے الگ الگ مقامات پر عوام سے رابطہ کرکے ووٹ دینے کی اپیل کی۔

غورطلب ہے کہ 21 اکتوبر کو ہونے والے انتخاب کے لیے ہریانہ کے 90 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے، جس میں سبھی سیاسی پارٹیوں کے 1169 امیدوارمیدان میں ہیں۔ ان امیدواروں کا فیصلہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔
بی جے پی نے ہریانہ میں 75 پلس کا ہدف رکھا ہے، تو وہیں کانگریس پارٹی ایک بار پھر حکومت میں واپسی کے لیے جی توڑ کوشش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details