چنڈی گڑھ: ہریانہ اسکول ایجوکیشن بورڈ کے فروری/مارچ-2023 میں منعقدہ ثانوی (تعلیمی) ریگولر امتحان کا نتیجہ 65.43 فیصد اور از خود پڑھائی کرکے امتحان دینے والوں کا نتیجہ 52.13 فیصد رہا ہے۔بورڈ کے ترجمان نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ترجمان نے بتایا کہ اس امتحان میں صرف 61.41 فیصد طلبہ ہی کامیاب ہوئے ہیں جبکہ طالبات کی شرح کامیابی 69.81 فیصد رہی۔ اس طرح لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلے میں 8.40 فیصد زیادہ پاس فیصد درج کر کے برتری حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیش، نیو سن رائز سینئر سیکنڈری اسکول، بھنا، فتح آباد اور ورشا، سنت بابا گھوگھر پبلک اسکول، سکندر پور ماجرا، سونی پت اور سونو، این جے ایم ہائی اسکول، بسان، بھیوانی نے اس امتحان میں 498 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔طالبہ سمرن، شانتی مہک پبلک اسکول، بناؤلی، فتح آباد، دپیش شرما، شانتی پبلک سینئر سیکنڈری اسکول، ریلوے روڈ، پلول اور مناہی، ٹیگور سینئر سیکنڈری اسکول، نارنوڈ، حصار، تینوں طالبات نے 497 نمبر حاصل کرکے دوسرا مقام حاصل کیا۔