اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہینڈلوم میں پانی پت چین کو بھی مات دے رہا ہے

پانی پت کے صنعت کاروں نے پانی کے تحفظ، آلوگی کو کم کرنے اور ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔

ہینڈلوم میں پانی پت

By

Published : Jun 27, 2019, 2:09 PM IST

پانی پت کے صنعت کاروں نے پہلی مرتبہ ریسائیکلنگ کے ذریعے بھارت میں چینی کمبل کی مانگ کو بالکل کم کردیا ہے اور اب تو یہ کہ پانی پت کے کمبل چین بھی درآمد کرنے لگا ہے۔

ہینڈلوم میں پانی پت

پانی پت کے صنعت کار اور انڈین چیمبر آف کانفرنس کے سابق سربراہ پریتم سچدیو کا کہنا ہے کہ 'پانی پت کی ریسائیکلنگ صنعت اول نمبر پر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کی شروعات یوروپی ممالک سے ہوتی ہے جہاں ایک بار کپڑا پہننے کے بعد ڈرائی کلین کرانا بہت مہنگا پڑتا ہے اس لیے رد کیا گیا کپڑا گجرات کے کانڈلا بندرگاہ پرلایا جاتا ہے اور وہاں سے اس کی چھٹائی کی جاتی ہے۔ اور پھر وہاں سے مختلف ری سائیکلنگ کمپنیاں اس کا الگ الگ استعمال کرتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details