اردو

urdu

ETV Bharat / state

گروگرام: نجی اسپتال میں آٹھ مریضوں کی مشکوک موت - urdu news

گروگرام کے ایک نجی اسپتال میں 6 سے 8 مریضوں کی مشکوک موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لیکن انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال کے ڈاکٹروں کے خلاف اب تک کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

گروگرام: نجی اسپتال میں آٹھ مریضوں کی مشکوک موت
گروگرام: نجی اسپتال میں آٹھ مریضوں کی مشکوک موت

By

Published : May 6, 2021, 2:14 PM IST

گروگرام: دہلی سے متصل گروگرام کے ایک نجی اسپتال میں 6 سے 8 مریضوں کی مشکوک موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

معاملہ سٹی کے سیکٹر 56 میں واقع ایک نجی اسپتال کا ہے۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو

ویڈیو میں افراتفری کا ماحول ہے۔ کچھ لوگ پولیس کو یہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ مریضوں کی موت آکسیجن کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مریضوں کی موت کے بعد ڈاکٹر ، نرس اور طبی عملہ اسپتال سے فرار ہیں۔

معاملے کی اطلاع پر گروگرام پولیس موقع پر پہنچی، لیکن خاموش تماشائی بنی رہی۔ وائرل ویڈیو میں متاثرہ مریضوں کے لواحقین روتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ گروگرام کے جس نجی اسپتال میں ان مریضوں کی موت ہوئی ہے، اس ہسپتال کے ڈاکٹروں کے خلاف واقعے کے 6 دن بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا جھنڈا اسپتال کی عمارت پر دکھائی دے رہا ہے۔ بڑا سوال یہ ہے کہ کیا اس وجہ سے اسپتال انتظامیہ پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ لواحقین کا الزام ہے کہ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی انتظامیہ بھی اس معاملے میں خاموش ہے۔

وہیں اسپتال میں کورونا مریض کے علاج کے لئے سرسہ سے آئے ایک کنبہ نے بتایا کہ وہ کووڈ مریض کے علاج کے لئے یہاں آئے ہیں۔ ان سے 40 ہزار روپے بطور داخلہ فیس وصول کی گئی ہے۔

لواحقین کے مطابق اسپتال میں نہ تو آکسیجن ہے اور نہ ہی طبی عملہ، کنبہ کے افراد کے مطابق وہ اپنے مریض کو یہاں سے ڈسچارج کراکر لے جارہے ہیں، کیونکہ یہاں ان کے زندہ رہنے کا امکان بہت کم ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details