پولیس نے ڈرائیور کو بچانے کی کوشش کی جس دوران یہ نوجوان پولیس سے بھی الجھتے رہے۔
زخمی نوجوان بادشاہ پور میں گوشت سے بھری پک اپ وین لے کر صدر بازار کی طرف جا رہا تھا۔ اسی وقت گھات لگائے درجنوں نوجوانوں نے اسے گھیر لیا اور اس کو بے رحمی سے زدوکوب کرنے لگے نیز اس کی وین بھی توڑ دی۔
گائے کے گوشت کے شبہ میں ڈرائیور کی بے رحمی سے پٹائی جائے واقعہ پر پہنچی پولیس نے حالات کو قابو میں کرتے ہوئے ڈرائیور کو بچا لیا لیکن اس کے بعد سبھی نوجوان پولیس سے الجھنے لگے۔
کئی گھنٹے تک ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے زخمی ڈرائیور کو اسپتال میں داخل کرایا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
میٹ مارکٹ میں رہنے والے لوگوں کے مطابق پک اپ میں گائے کا گوشت نہیں بلکہ بھینس کا گوشت تھا لیکن نوجوانوں نے گائے کا گوشت سمجھ کر ڈرائیور کو بری طرح سے پیٹا جبکہ وہ کافی عرصے سے صدر بازار میں گوشت لے کر فروخت کرتے تھے۔
اس معاملے میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔