اردو

urdu

ETV Bharat / state

گروگرام: سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 24گرفتار - خواتین ریپڈ ایکشن فورسز

گذشتہ ہفتہ گروگرام پولیس نے سیکٹر 57 کے ایک گھر پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 24 ملزمین کو جسم فروشی کے الزام میں گرفتارکیا ہے۔

گروگرام: سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 24گرفتار

By

Published : May 27, 2019, 11:39 PM IST

پولیس نے 6 خواتین سمیت 24 لوگوں کو قابل اعتراض حالت میں گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

گروگرام: سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 24گرفتار

اطلاعات کے مطابق خواتین ریپڈ ایکشن فورسز میں تعینات خواتین انسپکٹر راج بالا کو اپنے خفیہ ذرائع کے ذریعہ اطلاع ملی تھی کہ مکان نمبر اے -160، سشانت لوک، سیکٹر -57، سامنے -3، گروگرام کو راجیو یادو نام کے شخص نے کرایہ پر لیا ہوا ہے،جو وہاں جسم فروشی کا کام کراتا ہے۔

یہ بھی اطلاع ملی کہ گرمیت سنگھ نام کا شخص یہاں غلط طریقے سے لڑکیاں لاتا ہے اور جسم فروشی کا کام کرنے کے معاملے میں ہریش نامی شخص کو لاتا ہے اور ایک بھوج راج نامی شخص اس جگہ کی چوکیداری کرتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تھانہ سیکٹر 56 کی پولیس ٹیم کو ساتھ لے کر ایک ٹیم تشکیل دی اور چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران 6 خواتین سمیت 18 ملزمین کو موقع سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ ملزمین کو قابل اعتراض حالت میں دیکھے جانے اور جسم فروشی کرنے پر تھانہ سیکٹر 56 کی دفعہ 3،4 ،5،7 اور 8 ، 1956 کےتحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details