ہریانہ کے ضلع جھاجر میں جمعہ کے روز ایک کمسن بچی کو اس کی ماں کے سامنے کار سواروں نے اغوا کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق، بدمعاشوں نے یہ واردات اس وقت انجام دیا جب بچی سلائی سینٹر میں سلائی سیکھ کر اپنی ماں کے ساتھ گھر جارہی تھی۔ ماں نے اپنی بیٹی کو بچانے کے لئے بہت کوشش کی ، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکی۔