اردو

urdu

ETV Bharat / state

Friday Namaz offered: گروگرام گراؤنڈ میں 'خلل' کے درمیان نماز جمعہ ادا کی گئی - Friday Namaz offered at Gurugram

گروگرام میں ایک بار پھر مختص کردہ مقام پر Friday Namaz offered جمعہ کی نماز ادا کرنے کے دوران کچھ ہندو گروپز نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

گروگرام گراؤنڈ میں 'خلل' کے درمیان نماز جمعہ ادا کی گئی
گروگرام گراؤنڈ میں 'خلل' کے درمیان نماز جمعہ ادا کی گئی

By

Published : Nov 27, 2021, 2:11 PM IST

ہریانہ میں گڑگاؤں کے سیکٹر 37 میں بعض ہندو تنظیموں سے وابستہ افراد کی جانب سے خلل پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم 50 سے زائد مسلمانوں نے پرامن انداز میں Friday Namaz offered جمعہ کی نماز ادا کی۔ اس دوران ہندو تنظموں سے وابستہ افراد نے جم کر نعرے بازی کی۔ اس دوران 26/11 حملہ کی یاد میں پوجا کی گئی اور مذہبی نعرے بلند کئے گئے۔

نماز کی ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہندو گروپوں کے ارکان نے اسی زمین پر ’ہون‘ اور ’آرتی‘ بھی کی جبکہ ارکان صبح 11 بجے ہی سیکٹر 37 کے گراؤنڈ میں جمع ہوگئے تھے تاکہ نماز پڑھنے کی مخالفت کی جاسکے۔ انہوں نے اس دوران مذہبی نعرے لگائے اور ہنومان چالیسہ پڑھا۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ وہیں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سادہ لباس میں پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیا۔ حاجی شاہد خان، چیئرمین مسلم ایکتا منچ نے بتایا کہ سیکٹر 37 کے اس مقام کو Friday Namaz offered جمعہ کی نماز کی ادائیگی کےلیے مختص کیا گیا ہے جبکہ تقریباً 20 برس سے مسلمان یہاں جمعہ کی نماز ادا کررہے ہیں اور آج تک کوئی رکاوٹ نہیں کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے کچھ ہندو تنظیموں کی جانب سے نماز جمعہ کے موقع پر خلل ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم حکام سے رجوع ہوکر اس کی شکایت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

گڑگاؤں: سکھوں نے نماز کے لیے گردوارے کے دروازے کھول دیے

اس موقع پر محمد اسلم نے کہاکہ ہم نے گروگرام میں جمعہ کی نماز کے لیے 20 مقامات پر Friday Namaz offered جمعہ کی نماز کی تحریری اجازت دی ہے اور سیکٹر 37 میں مختص کیا گیا مقام ان میں سے ایک تھا۔ انہوں نے کہا کہ نماز میں خلل پیدا کرنے کےلیے چند سماج دشمن عناصر کوشاں ہیں، انتظامیہ کو ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details