اردو

urdu

ETV Bharat / state

کار ٹرک کی ٹکر میں چار ہلاک - لدھیانہ سے دہرادون جا رہی تھی کار

لدھیانہ سے دہرادون جا رہی ایک کار ہریانہ کے انبالہ شہر میں سینٹرل جیل پل کے ڈیوائڈر سے ٹکرا کر ٹرک کی زد میں آگئی، جس سے چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

کار ٹرک کی ٹکر میں چار ہلاک
کار ٹرک کی ٹکر میں چار ہلاک

By

Published : Nov 29, 2019, 3:04 PM IST

لدھیانہ پولیس نے بتایا کہ رات کے تقریباً ایک بجے یہ حادثہ پیش آیا، ٹرک کے ٹکر مارنے سے کار ٹرک میں پھنس گئی۔
دھماکے کی آواز سن کر بلیدو نگر پولیس گشتی ٹیم موقع پر پہنچی اور کرین کے ذریعے ٹرک کے نیچے پھنسی کار کو باہر نکالا۔
کارمیں سوار چاروں افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی ، ہلاک شدہ لوگوں کی لاش بری طرح پھنسے ہونے کی وجہ سے کٹر کی مدد سے کار کو کاٹ کر باہرنکالا گیا۔

کار ٹرک کی ٹکر میں چار ہلاک
جانچ افسر ستیندر کمار نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی شناخت لدھیانہ کی بنسل پینٹ فیکٹری کے مالک کے بیٹے دیپک بنسل اور اس کے ساتھی انشل،اروند اور سنجے کے طورپر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details