ملک کی معروف تعلیمی درسگاہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنے 100 مکمل کرچکی ہے، اس لیے ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں دنیا بھر میں جامعہ کے فارغین اپنی جامعہ کو آپ کو یاد کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ میوات کا بھی جامعہ سے گہرا رشتہ رہا ہے مرکزی درسگاہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 100 برس مکمل ہونے کی مناسبت سے جامعہ المنائی میوات کے زیر اہتمام نوح میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔
اس تقریب میں فارغین جامعہ نے دوران طالب علمی کےحالات اور تجربات حاضرین کے ساتھ شیئر کیے، تاہم علاقہ میوات کا جامعہ کے ساتھ انسیت اور باہمی رشتہ پر خصوصی گفتگو کی۔
جامعہ المنائی مؤرخ صدیق احمد میو نے بتایا کہ جب علی گڑھ سے جامعہ کو کرول باغ دلی منتقل کیا گیا تھا اس وقت کچھ لوگ جامعہ کے قیام میں رکاوٹ بن رہے تھے۔
اس وقت وہاں بسے میوات کے لوگوں نے ذمہ داری نبھائی اور آگے بڑھ کر جامعہ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، اس لیے بھی میوات کا جامعہ کے ساتھ روحانی رشتہ ہے۔