ہریانہ میں کان کنی مافیا کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ انہوں نے ایک ڈی ایس پی کا بے رحمی سے قتل کردیا۔ معاملہ ہریانہ کے نوح ضلع کا ہے، جہاں تواڈو ڈی ایس پی سریندر سنگھ بشنوئی غیر قانونی کانکنی مافیا کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کرنے گئے تھے لیکن مافیا نے ان پر ڈمپر چلا دیا جس سے موقع پر ہی ڈی ایس پی کی موت ہوگئی۔ DSP Killed by Mining Mafia During Raid
ڈی ایس پی کو قتل کرنے کے بعد ملزمین موقع سے فرار ہو گئے جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تواڈو کے ڈی ایس پی سریندر سنگھ بشنوئی غیر قانونی کانکنی معاملے کی جانچ کے لیے پنجگاؤں علاقے گئے تھے۔ جہاں ایک ڈمپر ڈرائیور ڈی ایس پی کو کچل فرار ہو گیا۔