ضلع سول سرجن ڈاکٹر وریندر یادو نے بتایا کہ ڈرائی رن کے دن وزیرآباد پی ایچ سی، گاؤں بھانگرولی پی ایچ سی اور بسئی انکلیو میں گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول کو مرکز بنایا گیا ہے۔ ویکسین لگانے کے لیے پہلے مرحلے میں چار الگ الگ زمروں کے تحت ٹیکہ کاری کی جائے گی۔ سب سے پہلے زمرے میں 36 ہزار طبی عملے کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی جس کے لیے 58 یا 60 مرکز بنائے جانے کا منصوبہ ہے۔ ان طبی عملے میں پیرامیڈک اسٹاف، ڈاکٹر، آشاورکر، اے این ایم، اسٹاف نرس اور دیگر طبی عملے شامل ہیں۔ اسی طرح دوسرے زمرے میں فرنٹ لائن ورکر جیسے میونسپل کارپوریشن، شہری بلدیاتی اداروں کے افسر اور ملازم، مسلح افواج، پولیس ایلکار وغیرہ شامل ہیں۔
تیسرے مرحلے میں 50 سے 55 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شخص اور چوتھے زمرے میں 50 سال سے کم عمر کے ان لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جو پہلے سے ہی سنگین بیماری سے متاثر ہیں۔ اس طرح مجموعی طورپر ضلع میں پہلے مرحلے میں دوسے ڈھائی لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا منصوبہ ہے۔