اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dog killed Newborn Baby: آوارہ کتے نے نوزائیدہ بچے کو مار ڈالا - پانی پت میں آوارہ کتے نے نوزائیدہ بچے کو مار ڈالا

پانی پت شہر کے سیکٹر 13-17 میں واقع ایک پرائیویٹ ہسپتال کی لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ جہاں رات گئے ایک آوارہ کتے نے ہسپتال میں داخل کر نومولود بچے کو مار ڈالا۔ Dog killed Newborn Baby

پانی پت میں آوارہ کتے نے نومولودہ بچے کو مار ڈالا
پانی پت میں آوارہ کتے نے نومولودہ بچے کو مار ڈالا

By

Published : Jun 28, 2022, 10:10 PM IST

ہریانہ: پانی پت کے سیکٹر 13-17 میں واقع ایک نجی ہسپتال کی بڑی لاپرواہی سے نومولود کی موت ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق رات گئے ایک آوارہ کتا نومولود بچے کو ہسپتال سے اٹھا لے گیا اور اسے مار دیا۔ بچے کی پیدائش دو دن قبل ہوئی تھی اور ہسپتال کے وارڈ میں گھر والے نوزائیدہ کو لیکر سورہے۔ Dogs killed 2-day-old newborn in Panipat کچھ دیر بعد گھر والوں کی آنکھ کھلی تو بچے کو قریب نہ پاکر تلاش شروع کردی۔ بچے کی تلاش میں گھر والے جب ہسپتال کے باہر نکلے تو دیکھا کہ کتے نے بچے کو منہ میں دبا رکھا تھا۔ گھر والوں نے کسی طرح بچے کو کتے سے بچایا اور فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے بچے کو مردہ قرار دے دیا۔ بچے کی لاش کو فی الحال سول اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اطلاعات کے مطابق، سیکٹر 13-17 تھانہ علاقے کے انسل سوشانت سٹی گیٹ نمبر 3 کے قریب آرٹ اینڈ مدر کیئر ہسپتال میں آس محمد نے اپنے بیوی شبنم کو 25 جون کو ڈیلیوری کے لیے داخل کرایا تھا۔ خاتون نے اسی رات 8.15 بجے ایک بچے کو جنم دیا۔ خاتون اسپتال کی پہلی منزل پر واقع جنرل وارڈ میں ایڈمٹ ہے۔ گزشتہ رات اس وارڈ میں ماں، باپ، دادی اور تائی بھی موجود تھے۔ ماں کمرے میں بستر پر سو رہی تھی، جبکہ والد، دادی اور تائی نیچے فرش پر سو رہے تھے۔ Dogs killed 2-day-old newborn in Panipat

مزید پڑھیں:

اہل خانہ کے مطابق بچے کو کھانا کھلانے کے بعد دادی اور تائی نے اسے اپنے پاس فرش پر سلا دیا اور سبھی سوگئے، اس دوران تقریباً 2 بجکر 15 منٹ پر جب رشتہ داروں کی آنکھ کھلی تو پتہ چلا کہ ان کا بچہ وہاں نہیں تھا۔ تلاش کرتے ہوئے لواحقین ہسپتال کے باہر بھاگے جہاں بچہ کتے کے منہ میں تھا اور کتا بچے کو کاٹ رہا تھا۔ جب گھر والوں نے سی سی ٹی وی چیک کروایا تو کتا 2.07 بجے بچے کو ہسپتال سے باہر لے جاتے ہوئے نظر آتا ہے، اس پورے معاملے میں اسپتال کے کردار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، سوال یہ ہے کہ آوارہ کتا نجی اسپتال میں کیسے داخل ہوا؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details