دفاعی امور کے ماہر سارجنٹ خوشبیر سنگھ دت نے کہا کہ 'بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں ملٹی ٹاسک لڑاکو طیارے میں شامل ہونے سے بھارتی فضائیہ کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ سب سے پہلے 'میں آپ کو بتاتا چلوں کہ اب تک پوری دنیا میں صرف فرانس اور مصر کے پاس رفائل لڑاکا طیارے موجود ہیں۔'
امبالا ایئر بیس واحد ایئر بیس ہے جہاں سے چین اور پاکستان کی سرحدوں کو صرف 15 منٹ میں پہنچا جا سکتا ہے اور کسی بھی جنگ کے نتائج کو بدلا جاسکتا ہے۔