ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے ڈپٹی کمشنر دھیریندر کھڑگٹا نے آج ویڈیو پریس کانفرنس کے ذریعے نلہد میڈیکل کالج کے وینٹی لیٹر معاملہ پر صفائی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید حسن خان میواتی میڈیکل کالج کووڈ کے لئے مخصوص کیا گیا ہے، وینٹی لیٹر کے نام پر جو ہنگامہ ہوا اسکی کچھ لوگوں نے جان بوجھ کر غلط افواہیں پھیلائی ہے۔
شہید حسن خان میواتی میڈیکل کالج پورے ہریانہ کے مریضوں کے علاج کے لئے ہے۔ جو بھی صحت کی خدمات دی جا رہی ہیں وہ سب کے لئے ہے وہ کسی خاص ضلع کے لئے نہیں ہے۔اگر ہمارے آس پاس کے لوگوں کو ہمارے وینٹیلیٹرز سے بچایا جاسکتا ہے تو انہیں یہاں سے بھیجا جائے گا تاکہ ان کی جان بچ سکے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر اگر وینٹی لیٹر بھیجے جاتے ہیں تو اس سے آس پاس کے ضلع میں دباؤ کم ہوگا۔