ریاست ہریانہ اور میو قوم کے رہنما رہے چودھری خورشید احمد کی 17 فروری کو وفات ہو گئ تھی۔ وفات کے چوتھے روز بھی خراج عقیدت پیش کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق وزیر چودھری خورشید احمد کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے سابق رکن پارلیمان دیپندر سنگھ ہوڈا ہریانہ کے نوح میں واقع چودھری آفتاب احمد کی رہائش گاہ پر کانگریس کے نوجوان رہنما و سابق رکن پارلیمان دیپیندر سنگھ ہوڈا انہیں خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے۔
اس موقع پر ہوڈا نے کہا کہ سابق وزیر مرحوم چودھری خورشید احمد کو میوات تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے ہریانہ اور ملک کی سیاست میں گہری چھاپ چھوڑی ہے۔
سابق وزیر چودھری خورشید احمد کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے سابق رکن پارلیمان دیپندر سنگھ ہوڈا انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے ہمارے خاندان کو بڑا دکھ پہنچا ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں رکن اسمبلی چودھری آفتاب احمد کے خاندان کے ساتھ ہمارا خاندان کھڑا ہے۔