اردو

urdu

ETV Bharat / state

دلت سماج کا یوگی حکومت کو میمورنڈم - ہریانہ کے ضلع نوح میوات کی خبر

میوات میں دلت سماج کے لوگوں نے اجتماعی جنسی زیادتی اور موت کی شکار 19 سالہ دلت لڑکی کے معاملے میں یوگی حکومت کو میمورنڈم سونپا۔

دلت سماج کا یوگی حکومت کو میمورنڈم
دلت سماج کا یوگی حکومت کو میمورنڈم

By

Published : Oct 1, 2020, 8:46 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں اترپردیش کے ہاتھرس میں پیش آئے جنسی زیادتی اور لڑکی کی موت کے پیش نظر احتجاج کرتے ہوئے سٹی مجسٹریٹ کی معرفت یوگی سرکار کو میمورنڈم سونپا گیا۔

دلت سماج کا مطالبہ ہے کہ گنہگاروں کو بھانسی دی جائے اور متاثرہ خاندان کو مناسب معاوضہ دیا جائے۔

دلت سماج کا یوگی حکومت کو میمورنڈم

اس میمورنڈم کے ذریعہ ملزمین کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا، میمورنڈم دینے پہنچے دلت سماج کے لوگ اس بات سے سخت ناراض نظر آئے کہ جب وہ لوگ میمورنڈم دینے پپہنچے تو سٹی مجسٹریٹ خود نہیں آئے بلکہ ایک ملازم کو بھیج دیا، تاکہ وہ ان کا میمورنڈم لے سکے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ دلت سماج کی بیٹی کا درد شاید انہیں بھی نہیں ہے۔

دلت سماج کے لوگوں نے کہا کہ ہندوؤں کے نام پر سیاست کرنے والی درجنوں تنظیموں میں سے ایک بھی متاثرہ لڑکی کے ساتھ ہوئی بربریت کے خلاف سڑک پر نہیں آئی، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہم ہندو نہیں ہے۔

میوات میں دلت سماج کے لوگوں نے اجتماعی جنسی زیادتی اور موت کی شکار 19 سالہ دلت لڑکی کے معاملے میں یوگی حکومت کو میمورنڈم سونپا گیا

خیال رہے کہ 'بامسیف مکتی مورچہ' کے ریاستی صدر سمے سنگھ نے انتباہ دیا کہ ملزمین کو اگر جلد پھانسی نہیں دی جاتی ہے تو وہ پورے بھارت میں احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details