اردو

urdu

By

Published : Sep 8, 2020, 10:07 AM IST

ETV Bharat / state

مرتھل ڈھابہ: کورونا کیسز کی موجودہ صورتحال

ریاست ہریانہ کے ضلع سونی پت کے گاؤں مرتھل میں واقع ڈھابے میں کورونا وائرس سے متاثرین کی شناخت کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔

کورونا کیسز کی موجودہ صورتحال
کورونا کیسز کی موجودہ صورتحال

مرتھل کے ’’گرم گرم ڈھابہ‘‘ اور ’’سکھدیو ڈھابہ‘‘ پر گذشتہ دنوں کورونا وائرس کے معاملات سامنے آئے تھے۔

اس کے بعد یہاں کے 75 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔

اس کے بعد انتظامیہ کی حرکت میں آگئی اور قومی شاہراہ نمبر 44 پر ریستوراں اور ڈھابوں کا باقائدہ معائنہ کیا گیا ہے۔

کورونا کیسز کی موجودہ صورتحال

اس علاقے میں کووڈ -19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ مسلسل نئے اقدامات کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر خود بھی ڈھابوں کی چھان بین کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ نوڈل آفیسر بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

بی ڈی پی او جتیندر کمار نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے تاکہ مرض زیادہ نہ پھیلے۔

فی الحال دونوں ڈھابوں کو سیل کردیا گیا ہے اور کورونا سے متاثرہ ملازمین کو علاج کے لئے کووڈ سنٹر بھیج دیا گیا ہے۔

اگرچہ انتظامیہ اور ڈھابہ آپریٹرز اس سلسلے میں اپنا دفاع کر نے میں مشغول نظر آرہے ہیں۔

ان ڈھاوں پر آنے والے افراد کی ٹریسنگ کرنا آسان نہیں ہے۔

یہ بھی پرھیے:رادھیکا آپٹے، ہر کردار میں جان ڈال دینے والی اداکارہ

ذرائع کے مطابق تقریباً 10 افراد کی ٹریسنگ کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details