اردو

urdu

By

Published : May 5, 2020, 10:37 PM IST

ETV Bharat / state

ہریانہ میں 1194افراد کی تھرمل اسکریننگ

ہریانہ کے بھیوانی میں ودیا نگر کے رہائشی اور بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوان کی دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں موت کی خبر ملنے کے بعد آج ودیا نگر کے255گھروں کے 1195افراد کی تھرمل اسکریننگ کی گئی اور ایم پی دھرمویر سنگھ کاریپڈ ٹیسٹ کیا گیا۔

ہریانہ میں 1194افراد کی تھرمل اسکریننگ
ہریانہ میں 1194افراد کی تھرمل اسکریننگ

سول سرجن ڈاکٹر جیتندر کادیان کے مطابق بی ایس ایف جوان کے گھر والوں کی جانچ گزشتہ شب ہی ریپڈ کٹ سے کی گئی جو منفی پائی گئی۔جوان کی رپورٹ حالانکہ منفی آئی ہے لیکن محکمہ صحت کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتااس لئے احتیاطاً علاقے کے لوگوں کی جانچ کی گئی۔

بی ایس ایف جوان بھیوانی اپنے گھر 19اپریل کوگیا تھااور واپس 28اپریل کو دہلی آیا تھا۔اطلاع کے مطابق جوان تین مئی کو دوپہر بعد طبیعت خراب ہونے پر دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں داخل ہوا اور چار مئی کواس کی موت ہوگئی۔

انہوں بتایا کہ محکمہ صحت نے جانکاری دی ہے کہ بی ایس ایف جوان کی کورونا رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔

بھیوانی- مہیندرگڑھ لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ دھرمویر سنگھ اوران کے اہل خانہ کےریپڈ ٹیسٹ کئے گئے جس میں سبھی کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details