اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ میں بھی 31 مارچ تک تعلیمی ادارے بند - ہریانہ میں اسکول بند

ہریانہ حکومت نے جمعہ کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے تمام کالجز اور یونیورسٹیوں کو 31 مارچ بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ کورونا وائرس کو ایک وبائی مرض قرار دینے کے ایک دن بعد ہریانہ حکومت نے یہ حکم جاری کیا ہے۔

ہریانہ میں بھی 31 مارچ تک تعلیمی ادارے بند
ہریانہ میں بھی 31 مارچ تک تعلیمی ادارے بند

By

Published : Mar 13, 2020, 5:40 PM IST

سرکاری حکام نے بتایاکہ ہریانہ کے پانچ اضلاع گروگرام، سونپت، روہتک، جھججر اور فریدآباد کے تمام اسکولوں کو بھی 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم ان اضلاع میں موجود اسکولوں کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق طلباء کے امتحانات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

پنچکولہ میں مقیم ڈائرکٹر جنرل ہائیر ایجوکیشن کے جاری کردہ ایک ایڈوائزری کے مطابق ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ احتیاطی اقدام کے طور پر ریاست ہریانہ میں واقع تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں کو 31 مارچ تک بند کردیا جائے گا۔

دریں اثنا محکمہ اسکول ایجوکیشن ہریانہ نے اپنے حکم میں کہا ہے سونپت، روہتک، جھججر، فرید آباد اور گروگرام میں واقع تمام حکومت کے ساتھ ساتھ نجی اسکول فوری اثر سے 31 مارچ تک بند رہیں گے لیکن امتحانات مقررہ وقت کے مطابق ہی ہوں گے۔

اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سابقہ شیڈول کے مطابق طلبا مارچ 2020 میں صرف بورڈ امتحان، سالانہ امتحان اور تشخیصی امتحان دینےکےلیے اسکول میں حاضر رہیں گے۔ تاہم تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے تمام ممبران حسب معمول اسکول میں شرکت کریں گے اور باقی اضلاع میں موجود اسکول معمول کے مطابق اپنا کام کریں گے۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے جمعرات کو کورونا وائرس کو ایک وبا قرار دیا تھا اور وزیر صحت انیل وج نے لوگوں کو بڑے اجتماعات سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details