اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے خلاف جنگ میں مختلف تنظیموں کا تعاون: شکتی سنگھ

میوات میں ڈپٹی کمشنر شکتی سنگھ نے کہا کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں اب چھوٹی بڑی تمام سیاسی و سماجی تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن کی ستائش گاؤں والوں کے ذریعہ کی جارہی ہے۔

By

Published : Jun 17, 2021, 11:36 AM IST

کورونا کے خلاف جنگ میں مختلف تنظیموں کا تعاون
کورونا کے خلاف جنگ میں مختلف تنظیموں کا تعاون

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں واقع میوات میں ڈپٹی کمشنر شکتی سنگھ نے کہا کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں اب چھوٹی بڑی تمام سیاسی و سماجی تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ان کے اس اہم کردار کی ستائش گاؤں والوں کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔ کچھ دیگر تنظیمیں بھی ہیں جو اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دے رہی ہیں۔

حکومت کے ساتھ ساتھ کئی تنظیمیں اس وبائی دور میں اپنا تعاون دے رہی ہیں۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ کورونا سے لڑنے کے لیے سماج میں ہر طبقہ سے جڑے لوگ انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔

کورونا کے خلاف جنگ میں مختلف تنظیموں کا تعاون: شکتی سنگھ

انہوں نے کہا کہ 'کین پیک انڈیا لمیٹڈ' کی طرف سے ضلع کے لوگوں کے لیے کورونا بیماری سے لڑنے کے لیے امداد کی شکل میں طبی آلہ جات عطیہ کئے گئے ہیں۔ جن میں 10 آئی سی یو بیڈ، 10 آکسیجن سلینڈر اور 10 آکسیجن کنسنٹریٹر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ میں تعاون کرکے حکومت کا تعاون کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ ضلع سطح پر بھی ڈپٹی کمشنر کے کورونا ریلیف فنڈ میں تعاون کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی سی ای او گجیندر سنگھ، نائب میڈیکل آفیسر اشیش سمیت کین پیک انڈیا لمیٹڈ سے دشینت کمار موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details