کانگریس کے امیدوار آفتاب احمد کی بی جے پی امیدوار ذاکر حسین کے درمیان کانٹے کی ٹکر تھی۔
جیت کے بعد آفتاب احمد کے حامی میں زبردست جوش - کانگریس لیڈر آفتاب احمد کی جیت
ریاست ہریانہ کے نوح اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار آفتاب احمد نے جیت درج کی۔
جیت کے بعد آفتاب احمد کے حامی کر رہے ہیں شاندار استقبال
اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد آفتاب احمد کے حامیوں نے سڑکوں پر اتر کر جیت کا جشن منایا اور ان کے رہائش گاہ پر جمع ہوکر انہیں جیت کی مبارکباد پیش کی۔ ان کے حامیوں میں اس جیت کے بعد زبردست جوش اور خوشی کا ماحول دیکھنے کو ملا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران آفتاب احمد کے حامیوں نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے جھوٹے وعدوں سے ناامید ہوکر عوام نے کانگریس کو ووٹ دیا ہے اور نوح کے تینوں سیٹوں پر کانگریس کے امیدواروں کو فتح حاصل ہوئی ہے۔