پلول: ہریانہ کے پلول میں کانگریس رہنما سمیت دو خواتین کا سرعام ہتھیار لہرانے اور ہوا میں فائرنگ کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ دونوں خواتین سڑک کے درمیان گولیاں چلاتی اور پنجابی گانوں پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے فائرنگ کا ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر ڈالا ہے۔ جس پر سائبر سیل کی نظر پڑنے کے بعد خواتین کے خلاف کارروائی کا خدشہ ظاہر کا جارہا ہے۔ woman Congress leader fire in Palwal
فائرنگ معاملے میں پلول سائبر سیل کے انچارج ونود کمار نے تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ ونود کمار سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں، قابل اعتراض پوسٹ پر نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 16 ستمبر کو وہ سوشل میڈیا کی نگرانی کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک انسٹاگرام پر دو خواتین کو غیر قانونی ہتھیار لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔ خواتین سڑک کے درمیان میں کھلے عام غیر قانونی ہتھیاروں سے فائرنگ کر رہی تھیں۔ ونود کمار کو خواتین کی آئی ڈی پر ایسے پانچ ویڈیوز ملے جس میں دونوں خواتین پنجابی گانوں پر ڈانس کر رہی ہیں اور ہوا میں فائرنگ کر رہی ہیں۔ Firing case registered against Congress leader