کانگریس نے بی جے پی پر دوہرا معیار اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ مہیلا کانگریس کی صدر سشمتا سنگھ دیو نے ٹویٹ کیا کہ 'بی جے پی کا نیا کنگ میکر جنسی زیادتی اور قتل کے لیے اشتعال دلانے کا ملزم ہے۔'
ہریانہ: کانڈا کی حمایت پر کانگریس کی نکتہ چینی - undefined
ہریانہ میں حکومت کی تشکیل کے لیے آزاد امیدوار کے بطور جیت درج کرنے والے گوپال کانڈا کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرنے پر کانگریس نے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

کانڈا کے سلسلے میں کانگریس، بی جے پی پرحملہ آور
دیو نے وزیر داخلہ امت شاہ کو تحریری طور پر حکومت کے نعرے’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘پرسوال اٹھائے اور کہا کہ جنسی زیادتی کے ملزم کانڈا کے معاملے میں پارٹی دوہرا رخ اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'کانڈا جیسے شخص کے ساتھ متعلقہ پارٹی کی اخلاقی اقدار پر مؤثر سوالات قائم کرتا ہے۔'