کانگریس نے ریاستی حکومت کے بسوں کے کرایوں میں 15 پیسے فی کلومٹر اضافے اور پیٹرول پر 1 روپے ٹیکس اضافے اور ڈیزل پر 1.1 روپے فی لیٹر اضافے کے اقدام کی مذمت کی۔ اسکے علاوہ حکومت نے ایک فیصد مارکیٹ فیس اور ایک فیصد ہریانہ رورل ڈویلپمنٹ لگانے کا فیصلہ بھی کیا۔
پارٹی کے مرکزی ترجمان، رندیپ سنگھ سرجے والا ، اور ریاستی یونٹ کی صدر کماری سلجا نے کہا کہ جب دوسری حکومتیں وبائی امراض کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے دوران لوگوں کے ہاتھ میں پیسہ ڈال رہی ہیں۔
وہیں ہریانہ میں بی جے پی-جے جے پی عوام دشمن فیصلے لے کر عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔
سرجے والا نے کھٹر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی کابینہ نے کانگریس سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں نے کوویڈ- 19 کے خلاف اپنی لڑائی میں حکومت کی حمایت کا اعادہ کرنے کے چند گھنٹوں بعد جمعرات کے روز عوام دشمن فیصلے لئے۔
انھوں نے کہا کہ کل جماعتی اجلاس کے گھنٹوں بعد حکومت نے یہ عوام دشمن فیصلے لئے۔ کیا یہ سیاسی بے ایمانی کا ثبوت نہیں ہے؟ سرجیوالا نے پوچھا ، اگر کھٹر کو ان قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ، تو کیا ان کا فرض نہیں تھا کہ وہ ان حقائق کو پارٹی کے اجلاس سے پہلے رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان فیصلوں سے عام لوگوں کی کمر ٹوٹ جائے گی۔
سیلجا نے کہا ، "ہم نے کہا ہے کہ ہم نے کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں حکومت کا مکمل تعاون کرٰیں گے ، لیکن اگر وہ اس طرح لوگوں پر بوجھ ڈالتے رہیں تو ہمیں اپنی آواز اٹھانا ہوگی اور مخالفت کرنی ہوگی۔"
شلجا نے کہا کہ ہریانہ حکومت کو چاہئے کہ وہ جی ایس ٹی میں اپنا حصہ مرکز سے مانگے اور قیمتوں میں اضافہ نہ کرے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ لاک ڈاؤن کے دوران ریاست کے ذرائع آمدنی کے بارے میں ، سرجے والا نے کہا ، "ریاستی حکومت نے گذشتہ ماہ اپنا بجٹ پیش کیا تھا۔ یہ مالی سال کا صرف آغاز ہے ، ایسا نہیں ہے کہ انہوں نے ایک ماہ کے دوران تمام فنڈز ختم کردیئے ہیں۔"