اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوات: "کرگل وجے دیوس" پر جوانوں کو خراج عقیدت - ہریانہ نیوز

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں "کرگل وجے دیوس" کے موقع پر کانگریس کے رکن اسمبلی آفتاب احمد نے شہیدی پارک نوح میں خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ پی سی سی رکن مہتاب احمد بھی موجود تھے۔

kargil vijay diwas
کرگل وجے دیوس

By

Published : Jul 26, 2020, 10:49 PM IST

اتوار کے روز کرگل دیوس کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجی بڑے بہادر ہیں۔اور جب جب موقع آیا ہے انہوں نے اپنی بہادری کا لوہا منوایا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ آج ہم ان تمام جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جان کی قربانیاں پیش کر دیں۔ہم ان جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔

جو اس وقت ملک کی حفاظت کی خاطر سرحد پر تعینات ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی کسی بھی دشمن ملک کی فوج کو سبق سکھانے کا دم رکھتے ہیں۔

بھارت- چین تنازع پر حکومت ہماری فوج کو کھلی چھوٹ دے۔ اس موقع پر ہم گلوان گھاٹی میں ہلاک ہوئے 20 جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details