اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق رکن پارلیمان کانگریس سے مستعفی - سرسا پارلیمانی حلقے کے سابق رکن پارلیمنٹ اور سابق ریاستی کانگریس کے صدر اشوک تنور

ہریانہ میں کانگریس کے سابق ریاستی صدر نے پارٹی سے استعفیٰ دیدیا اور گھر سے پارٹی سے جھنڈے اور بینرز بھی ہٹالیے۔

سابق رکن پارلیمان کانگریس سے مستعفی

By

Published : Oct 5, 2019, 8:51 PM IST

ریاست ہریانہ میں سرسا پارلیمانی حلقے کے سابق رکن پارلیمنٹ اور سابق ریاستی کانگریس کے صدر اشوک تنور نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

ڈاکٹر تنور نے اپنی ایک ٹوئٹ میں پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 'میں نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ طویل بحث و مباحثے کے بعد کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، جبکہ استعفے کی وجہ تمام کانگریسیوں اور عوام کو معلوم ہے'۔

سابق رکن پارلیمان کانگریس سے مستعفی

واضح رہے کہ انہوں نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی پر ریاست میں ٹکٹ بیچنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ڈاکٹر تنور ریاستی اسمبلی انتخابات میں ٹکٹز کی تقسیم میں نظر انداز کیے جانے پر ناراض تھے۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی ہائی کمان نے حال ہی میں ڈاکٹر تنور کو ریاستی صدر کے عہدے سے ہٹادیا تھا اور ان کی جگہ راجیہ سبھا رکن اور سابق مرکزی وزیر کماری شیلجا کو ٹکٹ دیدیا تھا۔

سابق رکن پارلیمان کانگریس سے مستعفی

اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا کو لیجس لیٹیو پارٹی کا قائد مقرر کردیا تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ مسٹر ہڈا اور ڈاکٹر تنور کے مابین 'چھتیس کا آنکڑا' ہے۔ پارٹی کے اس اقدام سے تنور کو بھی تکلیف پہنچی کیونکہ وہ ریاستی سیاست میں حاشیئے پر چلے گئے تھے۔

دوسری طرف اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ کی تقسیم میں ان کی ایک بھی نہ چلی اور وہ اپنے حامیوں میں سے کسی کو بھی ٹکٹ نہیں دلاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details