کانگریس رہنما راہل گاندھی کی 'ٹریکٹر یاترا' کو ہریانہ میں داخل نہ ہونے دینے کے اعلان پر ریاستی وزیر داخلہ انل وج پر کانگریس نے سخت نکتہ چینی کی ہے۔
حالیہ دنوں میں زرعی بل (قانون) کی مخالفت کرنے کے لیے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے پنجاب سے دہلی تک ٹریکٹر یاترا نکالنے کا اعلان کیا تھا چونکہ ان کی یاترا ہریانہ سے ہوتے ہوئے دہلی پہنچے گی اسی وجہ سے ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج نے ان کی اس یاترا کو ریاست میں داخل نہ ہونے دینے کا اعلان کیا تھا۔
اس تعلق سے کانگریس رہنما اشوک اروڑا نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہریانہ انل وج کی جاگیر نہیں ہے، جمہوریت میں سبھی کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔