الزام ہے کہ ایک شو کے دوران ان تینوں نے عیسائی معاشرے کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا متنازع بیان دیا تھا۔
بالی ووڈ کے 3 معروف اداکارہ سمیت 7 کے خلاف کیس درج کیس درج ہونے کے بعد فلم اداکارہ روینہ ٹنڈن، مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ اور ہدایت کار فرح خان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
چنڈی گڑھ کے بعد اب فرید آباد کے ایک وکیل نے عیسائیوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان تینوں سمیت 7 افراد کے خلاف آئی پی سی کی سنگین دفعات کے تحت شکایت درج کروائی ہے۔
پولیس میں شکایت موصول ہونے کے بعد اس معاملے میں تفتیش کی بات ہو رہی ہے۔
اس سلسلے میں فرید آباد کے رہائشی ایڈووکیٹ تھامس کے مطابق، فلپ کارٹ وڈیو اوریجنلز کے بیک بینچرس کے نام سے نمائش میں دکھائے جانے والے ایک شو میں، عیسائی معاشرے کے مقدس کلام کا مذاق اڑایا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس دوران عیسائیوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ایڈووکیٹ تھامس نے اپنے ساتھیوں سمیت سینٹرل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے اور کہا ہے کہ روینہ ٹنڈن سمیت ساتوں کے خلاف آئی پی سی سیکشنز اور آئی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کریں۔
وہیں پولیس کے مطابق انہیں شکایت موصول ہوئی ہے اور وہ اب معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔ جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: مارچ کے دوران طلبا پرپولیس کا لاٹھی چارج
رپورٹ کے مطابق کرسمس کے دن ٹی وی چینل پر روینہ ٹنڈن، فرح خان اور بھارتی سنگھ کا مزاحیہ شو نشر کیا گیا۔ جس میں عیسائیت کے بارے میں کچھ الفاظ کہے گئے تھے، جو لوگوں کو پسند نہیں آئے۔
ان الفاظوں سے عیسائیت کی توہین کی ہے، یہ شکایت میں لکھا گیا ہے۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 295۔A کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔